30 مارچ 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ ایران دیگر ملکوں کو اپنی دفاعی کامیابی سے بہرہ مند کرنے کی توانائي رکھتا ہے۔

ابنا: بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے آج مھر نیوز سے گذشتہ شمسی سال میں اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی کامیابیوں کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران دفاعی لحاظ سے نہ صرف خود کفیل ہوچکا ہے بلکہ دیگر ملکوں کو بھی اپنی ان توانائيوں سے بہرہ مند کرسکتا ہے۔ انہوں نے نئے شمسی سال میں وزارت دفاع کے اہم ترین اقدامات کے بارے میں کہا کہ وزارت دفاع کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلح افواج کو جدید ترین اور پیشرفتہ ٹکنالوجی کے حامل ہتھیاروں اور ساز و سامان سے لیس کرے۔

بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ وزارت دفاع فوجی ترقی کے لحاظ سے کامیاب ترین ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع سول شعبوں جیسے کہ صنعت تیل کی ملکی ٹکنالوجی تیار کرنے اور بنیادی تنصیبات اور ترقیاتی امور میں نجی شعبے کو ٹکنالوجی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں شمسی سال کے لئے وزارت دفاع نے ایرو اسپیس کے شعبے میں وسیع منصوبہ بندی کی ہے۔ ....... /169